قرض کا شرح سود اور بجلی چوری کا تاوان صارفین ادا کریں

الف نظامی

لائبریرین
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے قرض (گردشی قرضے)کا شرح سود اور بجلی چوری کا 3 فیصد صارفین پر ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے قرض کا شرح سود صارفین پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور نیپرا کو اس ضمن میں پالیسی گائیڈ لائن جاری کر دی جائیں گی۔ اجلاس میں 147 ارب روپے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں پر قرض کا شرح سود بھی صارفین پر ڈالنے کی منظوری کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کا 3 فیصد بھی صارفین پر ڈالنے کی منظوری دی گی ہے
متعلقہ:-
گردشی قرضے- circular debts
 
arifkarim

معطل

ہاہاہا، پاکستانی قوم کو ایک نئی نون لیگی خوشخبری مبارک ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
صارفین کے ساتھ انتہائی درجے کی ناانصافی ہے۔

اپنی غلطیوں اور نااہلیتوں کو چھپاتے ہیں اور اپنی غلطیوں کا بوجھ عوام پر ڈالتے ہیں۔
 
کیا کریں مجبوری ہے۔ پاک عوام کو چاہئے کہ آئندہ الیکشن میں اجتماعی طور پر دھاندلی سے بھرپور الیکشنز کا بائیکاٹ کریں۔ جو دوائی آپ پر اثر نہ کرے اسے آپ دوبارہ ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے۔ یہ کیسی موروثی جمہوریت ہے جو پچھلے 67 برسوں سے عوام کو کچھ بھی نہیں دے رہی لیکن عوام ہر چار سال بعد اسے بار بار استعمال کر رہی ہے؟
 
x boy

محفلین
کراچی میں ہمارے علاقے میں لوڈ شیڈنگ صرف دو سے تین گھنٹے ہے وجہ یہ ہے کہ اس علاقے کے لوگ شریف پاکستانی ہیں اور بجلی کا بل وقت پر ادا کرتے ہیں
میٹر گھر کے باہر لگا ہوا ہے جب چاہیں چیک کرسکتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
کیا کریں مجبوری ہے۔ پاک عوام کو چاہئے کہ آئندہ الیکشن میں اجتماعی طور پر دھاندلی سے بھرپور الیکشنز کا بائیکاٹ کریں۔ جو دوائی آپ پر اثر نہ کرے اسے آپ دوبارہ ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے۔ یہ کیسی موروثی جمہوریت ہے جو پچھلے 67 برسوں سے عوام کو کچھ بھی نہیں دے رہی لیکن عوام ہر چار سال بعد اسے بار بار استعمال کر رہی ہے؟
کیا کریں مجبوری ہے۔ پاک عوام بھی کیا کرے۔ ہیر پھیر کر کے وہی چہرے پھر سے آ جاتے ہیں۔ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا ہے تو شوق سے کریں۔ ووٹ تو آپ کا کاسٹ ہو ہی جائے گا۔
 
کیا مجبوری ہے۔ انتخابی اصلاحات ضروری ہے۔

11 مئی 2014 ؛ پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات

11 مئی 2014 ؛ ڈاکٹر طاہرالقادری کا خطاب
 
زیک

مسافر
کیا کریں مجبوری ہے۔ پاک عوام کو چاہئے کہ آئندہ الیکشن میں اجتماعی طور پر دھاندلی سے بھرپور الیکشنز کا بائیکاٹ کریں۔ جو دوائی آپ پر اثر نہ کرے اسے آپ دوبارہ ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے۔ یہ کیسی موروثی جمہوریت ہے جو پچھلے 67 برسوں سے عوام کو کچھ بھی نہیں دے رہی لیکن عوام ہر چار سال بعد اسے بار بار استعمال کر رہی ہے؟
یہ کونسا پاکستان ہے جہاں 67 سال سے ہر چار سال باقاعدگی سے الیکشن ہو رہے ہیں؟
 
Top